میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسلامو فوبیا معاشرے کیلئے خطرناک ،زہر قاتل ہیں،شاہ محمود قریشی

اسلامو فوبیا معاشرے کیلئے خطرناک ،زہر قاتل ہیں،شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

دربار حضرت بہائو الدین زکریا وحضرت شاہ رکن الدین عالم کے سجادہ نشین وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کچھ قوتیں پاکستان میں انتشار پھیلا کر عدم استحکام پیدا کرکے ملکی امن کو پارہ پارہ کرنا چاہتی ہیں،یہ قوتیں اپنے جیو سٹریٹیجک ایجنڈے کی بدولت پاکستان میں معاشی بدحالی پیدا کرنا چاہتی ہیں،میرے پاس جو منصب ہے اس کی بنیاد پر کہ رہا ہوں بہت سی قوتیں پاکستان میں خوشحالی نہیں دیکھنا چاہتی،ہمیں ایسی قوتوں کا راستہ روکنا ہوگا، ایسی قوتوں کیخلاف قوم کو یکجا ہونا ہوگا، اسلام فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحانات معاشرے کیلئے خطرناک اور زہر قاتل ہیں، دور حاضر میں اتحاد امہ اور یکجہتی کی بہت زیادہ ضرورت ہے،پاکستان کی جیو سٹریٹیجک پوزیشن خطہ میں بہت اہم ہے،بہت سی قوتیں کشمیر اور فلسطین میں نہتے مسلمانوں ظلم کر رہی ہیں،ہمارا ہمسایہ ملک افغانستان بھی انتشار کا شکار ہے، ایک آزمائش ہمارے پڑوس افغانستان میں ہے،افغانستان میں امن ہماری خواہش بھی ہے اور ترجیح بھی۔افغانستان کے امن میں پاکستان کا استحکام اور خوشحالی مضمر ہے،19دسمبرکو اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اسلامی ممالک کے وزراء خارجہ کو افغانستان کے موضوع پر دعوت دی ہے،یہ تمام لوگ افغانستان کی خوشحالی اوردیر پا امن کیلئے جمع ہو رہے ہیں،پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے مخلصانہ کوششیں کررہاہے جس کے دورس نتائج برآمدہونگے۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گزشتہ روز حضرت شاہ رکن الدین عالم نوری حضوری سہروردی ? کے 708ویں سالانہ عرس مبارک کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاہم نے بھارت کیلئے ویزہ پالیسی نرم کر دی ہیں جبکہ بھارت نے کچھ عرصے سے زائرین کے ویزہ پر پابندی عائد کی ہوئی ہے جس کی وجہ سے راجھستان سے ہزاروں زائرین گزشتہ سالوں کی طرح اس مرتبہ بھی عرس کی تقریبات میں شریک نہیں ہوسکے جس پر انہوں نے ہندستان کے مختلف شہروں میں حضرت شاہ رکن عالم کے عرس کی محفلیں منعقد کی اللہ ان کی حاضری قبول کرے اور ان کے جملہ دینی و دنیاوی مقاصد کو پورا فرمائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں