میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعلیٰ سندھ کی تقریر غیرمناسب تھی ،ہوش کے ناخن لیں،فوادچوہدری

وزیراعلیٰ سندھ کی تقریر غیرمناسب تھی ،ہوش کے ناخن لیں،فوادچوہدری

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اور وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس پرویسے کام نہیں ہورہاجیسے ہوناچاہیے،الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی ،مسلم لیگ(ن) اورتحریک انصاف کی فنڈنگ کا آڈٹ اکائونٹ بیک وقت قوم کے سامنے لائے ،الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ باقی تمام سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ کا ریکارڈ بھی قوم کے سامنے آنا چاہیے ،تحریک انصاف 22والیمزپر مشتمل 40ہزار ڈونرز کا ریکارڈ الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کے پاس جمع کرا چکی ہے لیکن وہی کمیٹی 2017 سے پی پی پی اور (ن)لیگ کے2013 سے 2015 کے اکائونٹس کی جانچ پڑتال کر رہی ہے لیکن دونوں جماعتوں کی طرف سے اکائونٹس کا ریکارڈ جمع نہیں کروایا گیا ، سپریم کورٹ حنیف عباسی کیس میں الیکشن کمیشن کو ہدایت دے چکی ہے کہ وہ رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کے پارٹی اکائونٹس کی جانچ پڑتال یقینی بنائے ،الیکشن کمیشن کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں، بہت سی شدت پسند جماعتیں الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہیں،پنجاب میں لوکل گورنمنٹ آرڈیننس منظوری پر مبارکباد دیتا ہوں ،پنجاب میں ضلع کا میئر براہ راست آئے گا، اس کا شیڈول جلد آجائے گا ،وزیر اعلی سندھ کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں ،کل کی تقریر بھی ٹھیک نہیں تھی ،بلدیاتی انتخابات سو فیصد ای وی ایم پر ہوسکتے ہیں ،الیکشن کمیشن یہ کہتا ہے کہ ای وی ایم پر الیکشن نہیں ہو سکتے تو یہ معاملہ بھی پارلیمنٹ کے پاس آئے گا ،منی بجٹ میں کوئی ایسا ایشو نہیں ہے ،مہنگائی میں تیسرا ہفتہ ہے کمی آرہی ہے ،مڈل کلاس کے ہیلتھ کا بوجھ حکومت نے اٹھا لیا ہے ۔ وہ گورنر ہائوس لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔فوادچوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے اسلام آباد میں ایف 7تھری میںایک بلڈنگ کی قیمت 2کروڑ70لاکھ دی لیکن اس کا کوئی اکائونٹ سورس نہیں حالانکہ اتنی رقم سے وہاں فٹ پاتھ بھی نہیں مل سکتا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں