میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ای وی ایم سے کرانا لازمی قرار

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ای وی ایم سے کرانا لازمی قرار

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات الیکٹرونگ ووٹنگ مشین کے ذریعے کرانا لازم قراردے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت پنجاب کے جاری کردہ آرڈیننس میں الیکٹرونگ ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ لازم قراردیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سیکرٹ بیلٹ کے ذریعے ہوں گے، میئر، ڈپٹی میئر اور کونسلرز کا جوائنٹ پینل ہوگا اور سادہ اکثریت سے امیدوار کامیاب ہوں گے۔آرڈیننس کے مطابق الیکشن میں سیاسی جماعت یا آزاد افراد پینل کی شکل میں ہی الیکشن لڑسکیں گے، تمام کیٹگریز کیلئے پینل نہ دینے والے الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہوں گے۔اس کے علاوہ کو نسلر کا الیکشن لڑنے کیلئے عمر 21سال ہوگی، میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کیلئے عمر 25سال ہوگی، یوتھ کے لئے عمر کم ازکم 18سال اورزیادہ سے زیادہ 32سال ہوگی جب کہ منتخب ارکان کو کونسل کے پہلے اجلاس کی تاریخ کے 60دن کے اندر رکنیت کاحلف اٹھانا لازم ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں