چور دروازے والی حرکتیں چھوڑ دیں، مریم اور نگزیب کا عمران خان کو خود چیئرمین نیب لگنے کا مشورہ
شیئر کریں
پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے عمران خان کو خود چیئرمین نیب لگنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ شہباز شریف کو جیل میں ڈالنے کی تین سال میں تیسری کوشش ہورہی ہے،جتنی مرضی سازشیں کر لیں،کوئی ثبوت نہیں ملے گا، چور دروازے والی حرکتیں چھوڑ دیں، عمران خان استعفیٰ دیں اور تماشا بند ہوناچاہیے ، حکمرانوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں،بجلی گیس آٹے چینی والا مافیا عمران خان کی سربراہی میں لوٹ مار کررہا ہے، کسی اسکینڈل کا کوئی احتساب نہیں، اپنی باری آئے تو تمام کیسز بنی گالہ میں دفن کردو،حکومت جتنی مرضی کوشش کر لے، آئندہ الیکشن ای وی ایم پر نہیں ہوگا۔اتوار کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہاکہ پاکستان کی عوام کو بتانا بہت اہم ہے ،میڈیا پریس کانفرنس کے اہم پوائنٹس عوام تک ضرور پہنچائیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان صاحب پچھلے تین سال سے عوام سے بدلہ لے رہے ہیں ،آپ کو بھی معلوم ہے ،2018 کی کنٹینر والی گفتگو بھی سب کو یاد ہے ۔