میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منتخب حکومت کوگرانے کیلئے سازشیں کی جارہی ہیں،شیخ رشید

منتخب حکومت کوگرانے کیلئے سازشیں کی جارہی ہیں،شیخ رشید

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۳ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ منتخب حکومت کو گرانے کے لیے سازشیں کی جارہی ہیں، غیرپارلیمانی اور غیرآئینی زبان استعمال کی جارہی ہے ، تمام جماعتوں کا فرض ہے کہ مشاورت سے الیکشن کمشنر لے آئیں،مریم نوازکو بیرون ملک جانے کی اجازت کے بارے میں اچھا نہیں دیکھ رہا،مارچ تک حالات بہترہوجائیں گے جبکہ تین ماہ میں مہنگائی پرکنٹرول کرلیں گے ،ملک بہتری کی طرف جا رہا ہے ، فری ٹریڈ پالیسی لا رہے ہیں۔جمعہ کووفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے سرگودھا تک ٹرین کا افتتاح کیا ۔میڈیا سے گفتگو میں آصف زرداری کی ضمانت کے سوال پر شیخ رشید نے کہاکہ سابق صدر کی ضمانت دینا عدالت کا بہتر فیصلہ ہے ، بلاول بھٹو زرداری 18 سال کے تھے جب وہ 5 کمپنیوں کے ڈائریکٹر تھے ۔نیب سے اب اچھی خبریں آئیں گی ،پیسے بھی آئیں گے اور ریکوری بھی ہوگی ،ملکی حالات مزید بہتر ہوں گے ۔شیخ رشید نے کہا کہ مریم نوازکو بیرون ملک جانے کی اجازت کے بارے میں اچھا نہیں دیکھ رہا، وفاقی وزیرریلوے نے ایک بار پھر پیشگوائی کرتے ہوئے 3ماہ میں مہنگائی کنٹرول ہونے کی خوشخبری بھی سنا دی ۔ مہنگائی سے متعلق سوال پرکمی کی خوشخبری دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ 3ماہ میں مہنگائی پرکنٹرول اوربجلی وگیس کے بل بھی ٹھیک ہوجائیں گے ۔ وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرکے بعدبھارت میں بھی مسلمانوں پھرزندگی تنگ کردی گئی ہے ۔وزیرریلوے نے مزید کہا کہ منتخب حکومت کو گرانے کے لیے سازشیں کی جارہی ہیں، غیرپارلیمانی اور غیرآئینی زبان استعمال کی جارہی ہے ،آج چیف الیکشن کمشنر منتخب نہیں ہوئے تو تمام جماعتیں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ تمام جماعتوں کا فرض ہے کہ مشاورت سے الیکشن کمشنر لے آئیں، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں اور وکلا کے جھگڑے کے بعد صف ماتم بچھی ہوئی ہے ، اسلام آباد میں طلبا تصادم کا واقعہ بھی افسوس ناک ہے ۔شیخ رشید نے ریلوے خسارہ 3سال میں پورا کرنے کا دعوی کرتے ہوئے کہاکہ ریلوے کاخسارہ واضح طورپرکم ہوا ہے ،آئندہ 3سال تک ریلوے کاخسارہ نمایاں طورپرکم ہوگا۔وزیرریلوے کامزید کہنا تھا کہ ریلوے کے ایک سے 16گریڈ کے ملازمین کو ایک گریڈ ترقی دینے کے لیے کوشاں ہیں،ایک سے 16 گریڈ کے ملازمین کی مراعات کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان سے بات کروں گا،ریلوے ملازمین کے اسکیل ریوائزکرنے کے لیے وزیراعظم کوسمری بھیجی ہے ،ایم ایل ون منصوبے کیلئے کمیٹی تشکیل دی گی ہے ۔شیخ رشید نے کہا کہ روس نے ایم ایل تھری کی بھی پیشکش کی ہے ،137ٹرینیں چلا رہے ہیں،فریٹ ٹرینوں کی تعداد 12سے بڑھاکر 15کردی گئی ہے ،ایم ایل ون منصوبے سے کسی طور پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں