میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۳ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے تینوں نئے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا۔ تینوں نئے ججز کو ایک سال کے لئے بطور ایڈیشنل جج تعینات کیا گیا ہے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں نئے تعینات ہونے والے ججز میں پہلی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز بھی شامل ہیں۔ جبکہ دیگر دو ججز میں فیاض احمد جندران اور غلام اعظم قمبرانی شامل ہیں۔لبنیٰ سلیم پرویز کا تعلق سندھ ، غلام اعظم قمبرانی کا تعلق بلوچستان اور فیاض احمد جندران کا تعلق اسلام آباد سے ہے ۔ تقریب میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز جسٹس عامر فاروق ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، جسٹس محسن اختر کیانی، وکلاء اور عدالتی عملہ کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں