میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بیرون ملک اکاؤنٹس ، علیمہ خان کو 2 کروڑ 94 لاکھ جمع کرانے کا حکم

بیرون ملک اکاؤنٹس ، علیمہ خان کو 2 کروڑ 94 لاکھ جمع کرانے کا حکم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

بیرون ملک اکاؤنٹس کیس میں وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان سپریم کورٹ میں پیش ہوگئیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے حکم دیا کہ 2 کروڑ 94 لاکھ روپے ایک ہفتے میں ایف بی آر کے پاس جمع کرائیں، رقم جمع نہ کرانے پر علیمہ خان کی جائیداد ضبط کرلیں۔ جمعرات کو پاکستانیوں کے بیرون ملک اکاؤنٹس سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان عدالت میں پیش ہوئیں تو چیف جسٹس ثاقب نثار نے انہیں روسٹرم پر بلا لیا اور جائیداد سے متعلق استفسار کیا۔ علیمہ خان نے عدالت کو بتایا کہ دبئی میں جائیداد 3 لاکھ 70 ہزار ڈالرمیں خریدی، دبئی میں جائیداد خریدنے کیلئے 50 فیصد رقم قرض لی۔ وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ میری موکلہ پر 18 ملین روپے کے واجبات ہیں۔ کمشنر ایف بی آر نے کہا ان کے ذمہ 2 کروڑ 94 لاکھ روپے کے واجبات ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں