سندھ بلڈنگ، نارتھ کراچی میں ناجائز تعمیرات کا جنگل اُگنے لگا
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ نومبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
ضلع وسطی کے علاقے نارتھ کراچی میں بھی ڈپٹی ڈائریکٹر نجم الدین قریشی کے کالے کارنامے منظرعام پر آنے لگے ہیں۔ موصوف نے ماضی میں بھی گلشن اقبال میں بغیر نقشوں اور منظوری کے تعمیرات سے کروڑوں روپے اینٹھ لئے تھے ۔نارتھ کراچی میں تعیناتی کے بعد بھی خطیر رقوم بٹورنے کے بعد ناجائز تعمیرات کی سرپرستی شروع کر رکھی ہے ۔سروے کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈی ڈی نجم الدین قریشی نے اے ڈی خاور حیات کو غیر قانونی تعمیرات سے کروڑوں روپے بٹورنے کے لیے مامور کر رکھا ہے جس نے ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی کے نام پر وصولیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس سے ڈی جی بھی لا علم دکھائی دیتے ہیں ،خطیر رقم بٹورنے کے بعد نارتھ کراچی سیکٹر 9کے پلاٹ نمبر R182اور R420پر بغیر نقشے اور منظوری کے تعمیرات شروع کروائی جا چکی ہیں۔