میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غزہ حملوں پر اسرائیل کا سفارتی بائیکاٹ، امارات ،بحرین نے تجویز مسترد کردی

غزہ حملوں پر اسرائیل کا سفارتی بائیکاٹ، امارات ،بحرین نے تجویز مسترد کردی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

غزہ کی صورتحال کے حوالے سے گزشتہ روز اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور عرب لیگ کا مشترکہ سربراہی اجلاس اسلامی ممالک کی سربراہان کی مذمت تک محدود رہا اور بڑے بڑے بیانات دینے کے باوجود تمام اسلامی ممالک کسی فیصلہ کن نتیجے پر پہنچنے میں ناکام رہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں ’اے ایف پی‘ اور ’رائٹرز‘ کے مطابق اجلاس میں اسرائیل سے بمباری فوری روکنے اور گزہ میں پھنسے فلسطینیوں کو امداد پہنچانے کے لیے محفوظ راستے فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا، لیکن تمام ہی ممالک نے اسرائیل کے خلاف کسی قسم کی معاشی یا سیاسی کارروائی کے حوالے سے فیصلے سے گریز کیا۔اس اجلاس سے قبل عرب لیگ کے اجلاس میں تمام ممالک اعلامیے کے حوالے سے کسی فیصلہ کن نتیجے پر نہیں پہنچ سکے تھے جس کے سبب اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا گیا تھا۔اجلاس میں الجزائر اور لبنان سمیت چند ملکوں نے اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے ردعمل میں اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کو تیل کی ترسیل روکنے کی تجویز پیش کی۔اس کے علاوہ ان دونوں ملکوں نے اسرائیل سے تعلقات بحال کرنے والے عرب ملکوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی کارروائیوں پر اس سے معاشی اور سفارتی تعلقات منقطع کر دیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں