سردیوں میں گیس صرف ناشتے ،دوپہراوررات کے کھانے کیلئے ملے گی، وزیرتونائی نے بر ی خبرسنادی
شیئر کریں
وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہاہے کہ سردیوں میں ایک دن میں تین دفعہ گیس کی فراہمی ہوگی ،ہفتے میں تین دن گیس فراہمی کی اگر خبر ہے تو درست نہیں،مذاکرات کے نئے دور کیلئے دو سے تین روز میں روس کا وفد دوبارہ آئے گا۔ سینٹ میں وقفہ سوالات کے دور ا ن وفاقی وزیر حماد اظہر نے بتایاکہ سردیوں میں ایک دن میں 3دفعہ گیس فراہمی ہوگی،ناشتہ،دوپہر کے کھانے اور رات کے کھانے وقت گیس دستیاب ہوگی۔حماد اظہر نے کہاکہ ہفتے میں تین دن گیس فراہمی کی اگر خبر ہے تو درست نہیں،روس کے ساتھ گیس پائپ لائن کے حوالے معاملات تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ روس کا ایک وفد چند قبل پاکستان سے واپس گیا ہے،مذاکرات کے نئے دور کیلئے دو سے تین روز میں روس کا وفد دوبارہ آئے گا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ایل این جی پی ایل ایل بورڈ کے ذریعے خریدا جاتا ہے،ایک یا دو کارگوزکی خریداری پی ایس او بورڈ کے زریعے ہوتی ہے۔ وزیر توانائی نے کہاکہ بورڈ کی منظوری کے بغیر کوئی خریداری نہیں ہوتی ،پورے کا پورا پروسس شفاف انداز میں ایک بورڈ کے زریعے طے پاتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ نومبر اور دسمبر کیلیے 11 اور کارگوز لئے ہیں۔