میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہمارے پاس نئی فائلیں آگئیں ، کسی کو نہیں چھوڑوں گا وزیراعظم

ہمارے پاس نئی فائلیں آگئیں ، کسی کو نہیں چھوڑوں گا وزیراعظم

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۳ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان اپنے دوٹوک موقف پر تاحال قائم ہیں کہ وہ کسی کو بھی نہیں چھوڑیں گے اورسب کا احتساب کیا جائے گا ، ان خیالات کا اظہار اینکر پرسن عمران ریاض خان نے کیا۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے وزیراعظم کے ساتھ اپنے انٹرویو کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان سے جب احتساب کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ بناکسی سیاسی وابستگی کے کیا جائے گا اور اس میں ان کی اپنی جماعت کے لوگ بھی شامل ہیں ، ہم کسی کو بھی نہیں چھوڑیں گے اس حوالے سے آنے والا وقت مزید سخت ہوگا۔اینکرپرسن نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ان کے پاس کچھ فائلیں آئی ہیں جن میں کچھ نیا ریکارڈ بھی شامل ہے ، پہلے والے تمام مقدمات پرانے ہیں ، ہم نے صرف ایک ہی کیس بنایا اور اس میں دو سال لگاکر شہبازشریف کی منی لانڈرنگ کے حوالے سے پورا نیٹ ورک پکڑا ہے، باقی سب کے مقدمات ابھی پائپ لائن میں ہیں، جس کی بنیاد پر آنے والے وقت میں حیران کن چیزیں سامنے آئیں گی،جن میں لوگوں کی کرپشن کے ثبوت ہیں جن کی بنیاد پر ہم انہیں پکڑیں گے ، اسی ڈر کی وجہ سے اپوزیشن کی طرف سے حکومت مخالف تحریک چلائی جارہی ہے۔اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے آئندہ چند دنوں میں آٹے اور چینی کی قیمتوں میں واضح کمی کا دعویٰ بھی کیردیا ، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ ملک میں ہونے والی مہنگائی کے حوالے سے تحریک انصاف کی صوبائی حکومتوں کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں جن کی بنائ￿ پر آنے والے چند دنوں میں ملک میں ا?ٹے اور چینی کی قیمت میں واضح کمی آجائے گی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملکی معیشت کے مثبت اشاریے اپوزیشن کے لیے پریشان کن ہیں ، یہ وجہ ہے کہ اپوزیشن ذاتی مفاد کی خاطر ملک دشمنوں کی زبان بول رہی ہے ، ان دنوں گلگت بلتستان میں اپوزیشن کا سرکس لگا ہوا ہے لیکن پورے ملک کے عوام اپوزیشن جماعتوں کے عزائم جان چکی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں