میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سابق شوہر کا وینا ملک کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس

سابق شوہر کا وینا ملک کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۳ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

اداکارہ و میزبان وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے وینا ملک پر بچوں کو غیرقانونی طور پر پاکستان اسمگل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے ۔اسد خٹک نے اربابِ اختیار سے درخواست کی کہ مجھے انصاف دلوائیں اور مجھے میرے بچے ابرام اسد خان اور امل اسد خان لوٹا دیں۔گزشتہ روز اسد خٹک نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘بہت سوچا لیکن اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا، میری خاموشی کو بزدلی سمجھا گیا۔ مجھے امید ہے کہ ایک باپ کو انصاف ملے گا کیونکہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔ جس اذیت سے میں گزر رہا ہوں کسی کو جواب دینا ہوگا۔ میں نے وینا ملک کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے ۔اسد خٹک کے مطابق ‘وینا ملک نے ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باجود مجھے اپنے بچوں سے ملنے دیا ہے اور نہ بات کرنے دے رہی ہے ۔ تنگ آکر مجھے قانونی راستہ اپنانا پڑا اور دبئی کورٹ نے بھی میرے حق میں فیصلہ دیا، لیکن وینا فرار ہوئی اور بچے متحدہ عرب امارات سے پاکستان سمگل کر دیے گئے ۔انہوں نے کہا کہ ‘میرے دونوں بچے امریکی شہری ہیں۔ وینا ملک نے نا صرف مجھے دھوکا دیا بلکہ دبئی حکومت کو بھی چکمہ دے کر بچوں کو پاکستان لے آئی۔ اب ان سب باتوں کا جواب کورٹ میں دینا ہوگا۔ دو امریکی شہری کس طرح دبئی سے پاکستان اسمگل ہو گئے ۔ پاکستانی حکومت کہاں ہے ۔اسد خٹک نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں سابقہ اہلیہ پر الزام عائد کیا کہ ‘ان سب کے باوجود میری ہی کردار کشی کی گئی۔ مجھے اور میرے خاندان کو دھمکیاں اور ہراساں کیا گیا۔ میرا کرئیر تباہ اور میرے ساتھ بازاری زبان استعمال کی گئی لیکن انسان کا سب بڑا اثاثہ اس کی اولاد ہوتی ہے ، جن کی آنکھوں سے نور چھن جائے ان کے صبح شام ایک برابر ہوتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں