میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
واسع جلیل اور ندیم نصرت کا پاکستان واپس آنے کا فیصلہ

واسع جلیل اور ندیم نصرت کا پاکستان واپس آنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۳ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

امریکا میں مقیم ایم کیو ایم کے سابق رہنماؤں ندیم نصرت اور واسع جلیل نے پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا میںمقیم واسع جلیل نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتیے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان واپس جاکر اردو بولنے والوں کا گرینڈ الائنس بنایا جائے گا، ندیم نصرت بھی پاکستان آئیں گے، پاکستان ہمارا وطن ہے۔واسع جلیل نے کہا کہ اس وقت مہاجروں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، کراچی شہر کی بہتری کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں واسع جلیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مہاجر حقوق کے لیے گرینڈ الائنس بنائیں گے، پیپلزپارٹی مہاجر قوم کے خلاف مذموم سازشیں کرتی ہے، پاکستان ہمارا وطن ہے واپس آکر کردار ادا کریں گے۔واسع جلیل کا کہنا تھا کہ مہاجر قوم کو تیسرے درجے کا شہری بنانے کیلئے پیپلزپارٹی مذموم سازشیں کرتی رہتی ہے، تعلیم، روز گار، کوٹہ سسٹم میں استحصال مکمل طور پر نظر آرہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں