شریف فیملی میں مسلم لیگ کی لیڈرشپ کی جنگ جاری ہے، فواد چودھری
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ نومبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ن لیگ نواز شریف کی صحت پر سیاست نہ کرے ، گارنٹی کا بندوبست کرے ۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی پراسیس کے بھیجنا عملی طور پر ناممکن ہے ، حکومت نے بہت بڑا قدم اٹھایا ہے ، ن لیگ نواز شریف کی صحت پر سیاست نہ کرے ، گارنٹی کا بندوبست کرے ،شریف فیملی میں مسلم لیگ کی لیڈرشپ کی جنگ جاری ہے ، نواز شریف کی مثال زرداری اور دیگر ملزمان بھی حاصل کرنا چاہیں گے ۔