میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہی ہوگا، نجم سیٹھی

پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہی ہوگا، نجم سیٹھی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ نومبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور(بیورو رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ملک میں سیکورٹی صورتحال بہتر ہو رہی ہے جس سے پاکستان میں کرکٹ کے دروازے کھل رہے ہیں ، پی ایس ایل سیزن تھری کا فائنل کراچی میں کرا نے کی کمٹمنٹ کر رکھی ہے ،پاکستان میں کرکٹ کومزیدبلندیوں پرلے کرجائیں گے۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پی ایس ایل ڈرافٹنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل تھری کی ڈرافٹنگ ایک اعزاز ہے۔ اسٹار آل رائونڈرشعیب ملک پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں چھٹی فرنچائز ملتان سلطانز کی قیادت کریں گیم جبکہ انتہائی تجربہ کار ندیم خان ٹیم منیجر کے فرائض سنبھالیں گے۔اس بات کا اعلان اتوار کو کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے سابق اسپشلسٹ اوپنر محمد وسیم بیٹنگ مینٹور اور جنوبی افریقہ کے سابق کپتان جوہان بوتھا اسسٹنٹ کوچ کے طور پر ٹیم میں شامل ہوں گے۔کھلاڑیوں کی بہترین صحت کو یقینی بنانے کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق فزیو تھراپسٹ اینڈریو لیوپس جو اس وقت انڈین پریمئر لیگ(آئی پی ایل) میں کولکتہ نائٹ رائیڈر کے فزیوتھراپسٹ کے طور پر کام کررہے ہیں،پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے دوران ملتان سلطانز کی نامور کھلاڑیوں سے سجی ٹیم کے لیے فزیو تھراپسٹ کے فرائض انجام دیں گے۔شعیب ملک کی بطور کپتان تقرری پر تبصرہ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے ڈائریکٹر کرکٹ، وسیم اکرم نے کہا،’’شعیب اس اپنے کیریئرکی سب سے بہترین فارم میںہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں