میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی ایم ایف کاڈو مور، پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کا مطالبہ

آئی ایم ایف کاڈو مور، پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کا مطالبہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۳ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کیلئے ڈو مور کا مطالبہ کر دیا،نیب کو ختم کرنے کے بجائے مزید خود مختار بنانے کی تجویز ،آئی ایم ایف نے پاکستان میں سرکاری بدانتظامی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے مقدمات میں سیاسی مقاصد کیلئے ہراسگی کو ختم کیا جائے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نیب کو زیادہ آزاد اور خود مختار بنانے کے اقدامات کئے جائیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں نیب کوزیادہ آزادو خود مختار بنانے کے اقدامات کئے جائیں ، نیب کواحتساب کیلئے مزید موثر بنایا جائے اور پاکستان میں کرپشن ختم کرنے کیلئے تحقیقاتی نظام بہتر بنایا جائے۔عالمی مالیاتی فنڈ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیب کو احتساب کیلئے مزید موثر بنایا جائے۔جون 2025 تک کرپشن کے خاتمے کیلئے ایکشن پلان تیار کیا جائے۔انسداد کرپشن کیلئے اقوام متحدہ کے کنونشن کی روشنی میں جائزہ رپورٹ تیار کی جائے۔عالمی مالیاتی ادارے کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن کیخلاف مقدمات میں سرکاری اداروں کی کمزورقانونی صلاحیت کوبہتر بنایا جائے۔عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری افسران کے اثاثوں کی معلومات رسائی آسان بنائی جائے۔ سرکاری افسران کے غیر قانونی طریقے سے بڑھتے اثاثوں کو روکا جائے۔سرکاری افسران کے اثاثوں اور آمدن کے گوشواروں کو پبلک کیا جائے۔آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ فروری تک سرکاری افسران اور اراکین پارلیمنٹ کے اثاثے پبلک کرنے کیلئے قانون سازی کی جائے۔ تمام سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کیلئے ایف بی آر کو ڈیجیٹلائز کیا جائے۔تمام سرکاری افسران کے اثاثوں کی معلومات رسائی آسان بنائی جائے۔عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرپشن اصلاحات کی کوششیں تباہ کررہی ہے۔ پاکستان میں سرکاری اداروں کی کارکردگی شفاف بنائی جائے، نیب کوکرپشن کی تحقیقات کیلئے درست ڈیٹا فراہم نہیں کیا جاتا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں