میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسرائیلی فوج کا غزہ کا وسطی علاقہ خالی کرنے کیلئے 24 گھنٹوں کا الٹی میٹم

اسرائیلی فوج کا غزہ کا وسطی علاقہ خالی کرنے کیلئے 24 گھنٹوں کا الٹی میٹم

جرات ڈیسک
جمعه, ۱۳ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

اسرائیلی فوج نے غزہ کا وسطی علاقہ خالی کرنے کے لیے 24 گھنٹوں کا الٹی میٹم دے دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ سے کہا گیا ہے کہ وادی غزہ سے تمام فلسطینیوں کو جنوبی حصوں میں منتقل کردیا جائے۔ اسرائیل کی دھمکی سے متعلق اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی دھمکی کی زد میں تقریبا 11لاکھ فلسطینی آتے ہیں جو غزہ کی نصف آبادی ہے، ایسی کوئی نقل مکانی، تباہ کن انسانی اثرات کے بغیر ممکن نہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق بے گھر فلسطینیوں کی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار تک جا پہنچی ہے، رات کو لاکھوں فلسطینیوں کے پاس سونے کی جگہ نہیں، غزہ میں جنم لیتے انسانی المیے سے نمٹنے کیلئے 20 لاکھ فلسطینیوں کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں