پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ایف بی آر کی بھی نادہندہ نکلی
جرات ڈیسک
جمعه, ۱۳ اکتوبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے مالی معاملات مزید سنگین ہو گئے، قومی ایئر لائن ایف بی آر کی بھی نادہندہ نکلی، پی آئی اے نے وعدہ کے باوجود اکتوبر میں ایف بی آر کو ایک روپے کی بھی ادائیگی نہیں کی۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے مالی معاملات مزید سنگین رخ اختیار کر گئے، پی آئی اے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا بھی نادہندہ نکلی۔ رپورٹ کے مطابق پی آئی اے نے وعدہ کر کے اکتوبر کے مہینے میں ایف بی آر کو ایک روپے کی بھی ادائیگی نہیں کی، قومی ایئر لائن نے اکتوبر میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 4 ارب روپے ادا کرنے تھے، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی جانب سے ایف بی آر کو 75 کروڑ روپے دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا نہ کرنے کے سبب ستمبر میں پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے تھے۔