میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انتخابی معاملات میں الیکشن کمیشن اسپیشلسٹ ہے، چیف جسٹس

انتخابی معاملات میں الیکشن کمیشن اسپیشلسٹ ہے، چیف جسٹس

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطابندیال نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران کہا ہے کہ انتخابی معاملات میں الیکشن کمیشن اسپیشلسٹ ہے۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک پر تین رکنی بینچ نے فیصل واڈا کی جانب سے تاحیات نااہلی کے الیکشن کمیشن کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی۔چیف جسٹس نے سماعت کے دوران کہا کہ الیکشن کمیشن کو مضبوط اور بااختیار بنانا چاہتے ہیں، نہیں چاہتے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ کوئی رٹ میں اڑاتا رہے۔چیف جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ انتخابی معاملات میں الیکشن کمیشن اسپیشلسٹ ہے۔فیصل واڈا کی تاحیات نااہلی کے حوالے سے چیف جسٹس نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے تاحیات نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں