پی پی سے انتخابی اتحاد نہیں انہیں سوٹ کرتا ہے کہ ہمارے خلاف بیان دیں، رانا ثنااللہ
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ ستمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی انتخابی اتحاد نہیں ہے اس لیے انہیں سوٹ کرتا ہے کہ وہ ہمارے خلاف بات کریں، چاہتے ہیں پی ٹی ا?ئی الیکشن لڑے لیکن وہ جتھہ نہ لڑے جس نے شہدا کی توہین کی۔لیگی رہنما رانا مقبول کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آرہے ہیں اور ہم ان کا شایان شان استقبال کریں گے، نواز شریف آئندہ انتخابات میں پارٹی کی قیادت کریں گے۔رانا ثنا نے کہا کہ اتفاق رائے سے مردم شماری کا منظور ہونا قومی سطح پر بڑی اچھی پیش رفت ہے کیونکہ گزشتہ مردم شماری کے نتائج کو متنازع کہا جاتا رہا ہے، نئی مردم شماری کے تحت ہی نیا الیکشن ہونا ہے جس پر سب متفق ہیں۔