میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ ورکس اینڈ سروسز ، سیکریٹری کے چہیتے ایگزیکٹو انجینئر نے کرپشن کا بازار گرم کردیا

محکمہ ورکس اینڈ سروسز ، سیکریٹری کے چہیتے ایگزیکٹو انجینئر نے کرپشن کا بازار گرم کردیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) محکمہ ورکس اینڈ سروسز ،سیکریٹری کے چہیتے ایگزیکٹو انجینئر نے کرپشن کا بازار گرم کردیا، ایگزیکٹو انجینئر پراونشل بلڈنگ رشید میمن نے بغیر ایڈمنسٹریٹو اپروول ایک ارب سے زائد کا ٹینڈر جاری کردیا، چھٹی والے دن پرکیورمنٹ کمیٹی کے ممبران تبدیل کئے، سیپرا رولز کی دھجیاں اڑا دی گئیں، فی ٹھیکیدار سے 30 فیصد وصولی، میرپور خاص ڈویژن میں تقرری کے دوران بھی کرپشن کے سنگین الزامات، تفصیلات کے مطابق سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز کے چہیتے ایگزیکٹو انجینئر نے پراونشل بلڈنگ حیدرآباد میں کرپشن کا بازار گرم کردیا ہے، روزنامہ جرأت کو ملنے والی معلومات کے مطابق ایگزیکٹو انجینئر پراونشل بلڈنگ رشید میمن نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر پابندی اور ایڈمنسٹریٹو اپروول کے ایک ارب سے زائد رقم کی اے ڈی پی اسکیموں کا ٹینڈر جاری کیا، مذکورہ ٹینڈرز کی اوپننگ 25 اگست کو تھی لیکن پرکیورمنٹ کمیٹی کے ممبران نہ آئے تو موصوف نے اگلے ہی دن چھٹی کے روز پرکیورمنٹ کمیٹی کے ممبران تبدیل کرکے اوپننگ کردی، سیپرا رولز کے مطابق اوپننگ نہ ہونے کی صورت میں15 روز کے بعد ہی دوبارہ ٹینڈر کھولے جاتے ہیں، لیکن رشید میمن نے سیپرا رولز کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے ٹینڈر اوپن کئے، ذرائع کے مطابق فی ٹھیکدار سے 30 فیصد کمیشن وصولی پر خفیہ طور پر ٹھیکے الاٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے، واضع رہے کہ رشید میمن پر میرپور خاص ڈویژن میں تعیناتی کے دوران پریم ننگر اسلام کوٹ میں زیر تعمیر پبلک اسکول اور دار السکون نامی منصوبوں میں بوگس بل بنا کر کروڑوں روپے ہڑپ کرنے کے الزامات ہیں، اس سلسلے میں روزنامہ جرأت کی جانب سے رابطہ کرنے پر رشید میمن نے کہا آفس آئیں وہاں موقف دینگے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں