میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہرقائدمیں ڈینگی بے قابو، سندھ میں کیسز میں ہوشربا اضافہ

شہرقائدمیں ڈینگی بے قابو، سندھ میں کیسز میں ہوشربا اضافہ

ویب ڈیسک
منگل, ۱۳ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ایک ہفتے کے دوران شہرقائدمیں ڈینگی سے پانچ افرادزندگی کی بازی ہارچکے ،اندرون سندھ سے چاراموات کی اطلاعات موصول
کراچی میں ڈینگی کے تابڑتوڑحملے جاری ہیں،اسپتالوں میں مریضوں کوبسترنہیں مل رہے ،صورتحال تشویشنا ک ہے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہرقائد میں میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کے بعد ڈینگی بھی بے قابو ہوگیا اور کیسز میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہرقائد میںڈینگی کے تابڑ توڑ حملے جاری ہیں اور کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، یومیہ سیکڑوں مریض اسپتالوں کا رخ کرنے لگے، جس سے اسپتالوں میں بھی جگہ کم پڑ گئی ہے اور خاص طور پر کراچی کے اسپتالوں میں مریضوں کو بستر نہیں مل رہے ہیں۔سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 113 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 107 کا تعلق کراچی سے ہے،جبکہ کراچی میں ڈینگی کے باعث گزشتہ ایک ہفتے میں 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، شہر قائد میں ستمبر کے ایک ہفتے کے دوران 5 افراد ڈینگی وائرس سے انتقال کرگئے، صرف ستمبر کے مہینے میں ایک ہزار سے زائد افراد اسپتالوں میں داخل ہوئے، مجموعی طور پر رواں برس ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق آغا خان اسپتال میں رواں برس ڈینگی وائرس کے اب تک 8 افراد انتقال کر چکے ہیں، جن میں سے 5 افراد صرف ستمبر کے ابتدائی ایک ہفتے کے دوران انتقال کر گئے تھے، آغا خان کی جانب سے محکمہ صحت کو بھیجے گئے اعدادوشمار کے مطابق جنوری، فروری، مارچ اور اپریل میں ڈینگی وائرس میں مبتلا ایک ایک مریض انتقال کر گیا تھا، یوں صرف آغا اسپتال میں رواں برس ڈینگی وائرس کے نتیجے میں 8 افراد انتقال کر چکے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق رواں برس اب تک ڈینگی وائرس سے 9 افراد انتقال کر چکے ہیں، مرنے والوں میں 4 خواتین اور 5 پانچ مرد شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں