میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بانی متحدہ کی رہائش گاہ آتشزدگی سے مخدوش ہونے کاخدشہ

بانی متحدہ کی رہائش گاہ آتشزدگی سے مخدوش ہونے کاخدشہ

ویب ڈیسک
منگل, ۱۳ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

عزیزآباد بلاک 8 کے مکان نمبر آر 493 اور 494میں آگ لگی تھی،جس پرفائربریگیڈکے عملے نے قابوپایاتھا
ایس بی سی اے کو نائن زیروکی عمارت کا سروے کرنے کی ہدایت کر دی گئی ،ٹیکنیکل ٹیم جلد عمارت کا جائزہ لے گی،ذرائع
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم کے سابق مرکز نائن زیرو پرآگ لگنے کے بعدعمارت مخدوش ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ایس بی سی اے کو عمارت کا سروے کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقے عزیزآباد بلاک 8 کے مکان نمبر آر 493 اور 494میں آگ لگی تھی۔ان میں ایم کیوایم کا سابق مرکز نائین زیرو بھی شامل تھا۔آگ بجھانے کے لیے مکان کی دیواریں اور بیرونی دیوار کو بھی گرادیا گیا تھا۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی۔نائن زیرو پر آگ لگنے کے بعد اس عمارت کے مخدوش ہونے کے خطرات سامنے آرہے ہیں۔ ایس بی سی اے کو عمارت کا سروے کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ایس بی سے اے کی ٹیکنیکل ٹیم عمارت کا جائزہ لے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں