میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،28روز کی سماعتوں میں 62لاپتہ افراد بازیاب

سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،28روز کی سماعتوں میں 62لاپتہ افراد بازیاب

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۳ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی سندھ ہائیکورٹ کا جبری لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق کیسز میں سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،جسٹس نظر اکبر اور جسٹس مبین لاکھو پرمشتمل بینچ نے 28 روز کی سماعتوں کے دوران 62لاپتہ افراد بازیاب کروالیے۔ جبری لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق کیسز میں سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ کردیا جسٹس نظر اکبر اور جسٹس مبین لاکھو پرمشتمل بنچ نے 28روز کی سماعتوں کے دوران 62لاپتہ افراد بازیاب کروالیے، عدالت نے ایک ماہ کے دوران جبری گمشدگیوں سے متعلق 162درخواستیں بھی نمٹا دیں، جبکہ بازیاب ہونے والے افراد کئی ماہ سے لاپتہ تھے۔بازیاب ہوکر واپس آنے والے شہریوں کے اہلخانہ کا خوشی کا اظہار کیا،جبکہ عدالت نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق ایس اوپیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر کئی ڈی ایس پیز اور انسپکٹرز کو معطل بھی کیا اور غلط بیانی کرنے اور ناقص تفتیش پر کئی پولیس افسران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا بھی حکم دیا گیا، ایئرپورٹ حملہ کیس کے ملزم ندیم پٹیل کے اغوا کے الزام میں انچارچ سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا،لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر آئی جی سندھ ، سیکریٹری داخلہ ،ڈی آئی جی ایسٹ ،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اور دیگر افسران کو بھی طلب کیا گیا، جبکہ عدالت نے دیگر گمشدہ افراد کی فوری بازیابی کا حکم دے دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں