میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپریم کورٹ کا حکم نظرانداز ،پیپلزپارٹی کا جیالا ڈاکٹر صابر میمن سول اسپتال کراچی کا ایم ایس مقرر

سپریم کورٹ کا حکم نظرانداز ،پیپلزپارٹی کا جیالا ڈاکٹر صابر میمن سول اسپتال کراچی کا ایم ایس مقرر

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ ستمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

محکمہ صحت سندھ کے سب سے بڑے اسپتال میں پی پی کے جیالے آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر صابر میمن کو میڈیکل سپرنٹنڈٹ تعینات کرنے پر طبی حلقوں میں شدید بے چینی پھیل گئی ہے۔ان کی سول اسپتال میں تعیناتی سپریم کورٹ کے حکم کی صریح خلاف ورزی کے ذمرے میں آتی ہے، کیونکہ سپریم کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں یہ حکم دے رکھا ہے کہ کوئی بھی اسپیشلسٹ کیڈر کا ڈاکٹر انتظامی امور کا سربراہ نہیں بنایا جاسکتا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر صابر میمن پیپلزپارٹی کے پرانے جیالے ہیں اور پیپلزڈاکٹر فورم کراچی کے صدر رہے ہیں بعدازاں وہ سندھ کے صدر بھی رہے۔ اور پیپلزپارٹی کے ہیلتھ کوآرڈینٹر اور پیپلزپارٹی کی صوبائی کونسل کے رکن بھی ہیں۔
ڈاکٹر صابر میمن نے صوبائی اثرورسوخ سے محکمہ صحت میں ڈاکٹر کی ملازمت حاصل کی۔ بعدازاں آرتھو پیڈک سرجن کے طور پر ذمہ داریاں اداکیں۔ ڈاکٹر صابر میمن پر بیسواں گریڈ پارٹی اثرورسوخ سے حاصل کرنے کا الزام بھی لگایا جاتا ہے۔ وہ سول اسپتال کے آرتھوپیڈک ریہبیلیٹشن سینٹر کے سربراہ بھی ہیں۔ڈاکٹر صابر میمن قائم علی شاہ کی وزارت اعلیٰ میں ایڈیشنل سیکریٹری ہیلتھ بھی رہے۔ اس دوران اُنہیں شہید بے نظیر بھٹو یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام کا پراجیکٹ ڈائریکٹر بنادیا گیا جس کا بجٹ 88کروڑ روپے تھا۔ مذکورہ پراجیکٹ میں بڑے پیمانے پر مبینہ بدعنوانیوں کے شواہد ملے ہیں۔ جس کے بعد ڈاکٹر صابر میمن کے رہن سہن میں ایک بڑا بدلاؤ آگیا۔اس پراجیکٹ کے خلاف ایک انکوائری اینٹی کرپشن میں جاری ہے۔ جس کا نمبر SO(ENQ)/E&ACE/20-18/2018 ہے۔ اس طرح ڈاکٹر صابر میمن کی ایم ایس سول اسپتال کے طور پر تعیناتی اینٹی کرپشن میں اُن کے خلاف جاری تحقیقات اور سپریم کورٹ کے حکم کو نظر انداز کرتے ہوئے کی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں