میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عوامی مسائل حل کرنے کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں، وزیر اعظم

عوامی مسائل حل کرنے کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں، وزیر اعظم

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ارکان قومی اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ عوام کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے سے تمام وسائل بروئے کار لائیں منگل کے روز وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے گوجرنوالہ سمیت دیگر ارکان قومی اسمبلی نے وزیر اعظم ہاس میں ملاقات کی اور اپنے اپنے حلقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور مسائل سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا ۔اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے ارکان کو ہدایت کی کے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور انہیں سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، انہوںنے کہا کہ عوام سے رابطوں کو موثر بنا کر ان کی مشکلات کو سنا جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں