وزیر خارجہ خواجہ آصف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ترکی پہنچ گئے
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ ستمبر ۲۰۱۷
شیئر کریں
اسلام آباد(بیورو رپورٹ) وزیر خارجہ خواجہ آصف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ترکی پہنچ گئے جہاں انہوں نے ترکی کے وزیراعظم بن یلدرم سے ملاقات ملاقات کی اور دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، خواجہ آصف جو ان دنوں ہم خیال ممالک کے ساتھ باہمی مشاور ت کے لیے بیرونی دورے پر ہیں گزشتہ روز تہران سے ترکی پہنچ گئے، وفد میں قومی سلامتی کے مشیر جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور ایڈیشنل سیکریٹری تسنیم قریشی وزیر خارجہ خواجہ آصف کے ہمراہ ہیں، ترکی کے دورے میں وزیر خارجہ ترک صدر طیب اردگا ن اور ترک ہم منصب سے بھی ملاقات کریںگے۔