10 لاکھ طالبعلموں کو اسمارٹ فون دینے کا اعلان
شیئر کریں
وزیراعظم شہبازشریف نے 10 لاکھ طالبعلموں کو میرٹ پر اسمارٹ فون دینے کا اعلان کردیا۔نوجوانوں کے عالمی دن کی تقریب سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ تمام وسائل نوجوانوں کے قدموں میں نچھاور کردیں گے، تمام اخراجات ختم کردیں گے اور 14 اگست کو اقتصادی بحالی پروگرام کا اعلان کروں گا۔انہوں نے 10 لاکھ طالبعلموں کو میرٹ پر اسمارٹ فون دینے کا اعلان کیا اور کہاکہ لیپ ٹاپ بھی دیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ آئی ٹی کے میدان میں چینی کمپنی سے طالبعلموں کو مفت ٹریننگ دلوائیں گے، بینک بھی نوجوانوں کو قرضے دیں گے، بینکوں کے سامنے شرط بھی رکھی ہے کہ نوجوانوں کو ملازمت دیں گے۔شہباز شریف نے کہاکہ ملک پر قرضوں کے پہاڑ لگ گئے ہیں، حکومت، اشرافیہ اور سب کو اپنا فرض ادا کرنا ہوگا۔وزیراعظم نے تقریب میں اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کیلئے تالیاں بھی بجوائیں۔