عمران خیراتی مقاصد کیلئے جمع پیسے ذاتی اور پارٹی مقاصد پر استعمال کرتے رہے ،بلاول بھٹو
شیئر کریں
پاکستان کا 1947 سے 2018 تک کا قرضہ ایک طرف اورعمران خان کے دور کا قرضہ ایک طرف ہے،
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ،اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقاتوں میں مسئلہ کشمیربھرپورطریقے اجاگرکیا
اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو فارن فنڈنگ کے معاملے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ عمران خیراتی مقاصد کیلئے جمع پیسے ذاتی اور پارٹی مقاصد پر استعمال کرتے رہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عمران خان امریکی اور بھارتی شہریوں سے فنڈز اکٹھے کرتے رہے اور خیراتی مقاصد کے لیے اکٹھے کیے گئے پیسے ذاتی، پارٹی مقاصد پر استعمال کرتے رہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کا 1947 سے 2018 تک کا قرضہ ایک طرف اور عمران خان کے دور کا قرضہ ایک طرف ہے۔بلاول بھٹو نے اپنی گفتگو میں بھارت کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ موجودہ صورتحال میں بھارت سے تجارت نہیں ہو سکتی، ہم نے بی جے پی ترجمان کے گستاخانہ بیان کا معاملہ بین الاقوامی سطح پر اٹھایا، بی جے پی ایسے اقدامات سے خود بے نقاب ہو رہی ہے، دنیا کو نظر آرہا ہے کہ بی جے پی ناصرف پاکستان بلکہ اسلام دشمن ہے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھی یاسین ملک کی گرفتاری سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقاتوں میں بھی مسئلہ کشمیر کو اجاگرکیا، تاثر جارہا ہے کہ بھارت مسلم دشمن ملک بنتا جارہا ہے۔وزیر خارجہ نے یاسین ملک کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا۔