میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کا 10 نئے ڈیم بنانے،سولراورہائیڈروپاورسے بجلی بنانے کا فیصلہ

حکومت کا 10 نئے ڈیم بنانے،سولراورہائیڈروپاورسے بجلی بنانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۳ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے 10 نئے ڈیم بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، مہمند ڈیم 2025 اور بھاشا ڈیم2028 میں مکمل ہوجائے گا جب تک ڈیم نہیں بنیں گے ہم پانی کو ذخیرہ نہیں کرسکتے،حکومت سولر اور ہائیڈرو پاور سے بجلی بنائے گی، 5ویں توسیعی منصوبے سے اس ڈیم کی زندگی لمبی ہوجائے گی۔ تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ حکومت سولر اور ہائیڈرو پاور سے بجلی بنائے گی۔انہوںنے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم ایسی بجلی بنائیں گے جس سے موسم پر اثر نہ پڑے۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کا مسئلہ پوری دنیا کو درپیش ہے، گلوبل وارمنگ کی وجہ سے اب ایسے مقامات پر بھی آگ لگ رہی ہے جو تاریخ میں کبھی نہیں دیکھے گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں