میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں یکم سے 10محرم تک ڈبل سواری پر پابندی عائد

سندھ میں یکم سے 10محرم تک ڈبل سواری پر پابندی عائد

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ میں محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں یکم محرم سے 10محرم تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں اسلحے کی نمائش اور ساتھ لیکر چلنے پر بھی پابندی ہوگی اور یکم سے 10 محرم تک اسلحہ لیکر چلنے کا اجازت نامہ منسوخ رہے گا۔ یکم سے 10 محرم تک صوبے میں 5 افراد کے اجتماع، نفرت انگیز وال چاکنگ، اشتعال انگیز تقاریر اور ریکارڈنگ پربھی پابندی ہوگی جب کہ ہوائی فائرنگ اور بغیراجازت جلسوں و مجالس پربھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں