میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کمشنر کراچی کو تمام سائن بورڈ ہٹانے کا حکم

کمشنر کراچی کو تمام سائن بورڈ ہٹانے کا حکم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

سپریم کورٹ آف پاکستان نے شہرقائد میں سائن بورڈز کی تنصیب کے معاملے پر کمشنر کراچی افتخار شالوانی کو تمام سائن بورڈ ہٹانے کا حکم دے دیاہے۔بدھ کوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میںچیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے کراچی میں سائن بورڈز کی تنصیب کے معاملے کی سماعت کی۔دورانِ سماعت کمشنر کراچی افتخار شالوانی عدالتِ عظمی میں پیش ہوئے۔کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے شاہراہِ فیصل پر یومِ آزادی سے متعلق بڑے سائن بورڈز پر اظہارِ برہمی بھی کیا۔چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ سائن بورڈ سرکاری ہیں، ان پر قائدِ اعظم کے اقوال لکھے ہوئے ہیں، کیا قائدِ اعظم کی باتیں بتانے کا یہی طریقہ رہے گیا ہے؟۔بعدازاں سپریم کورٹ آف پاکستان نے کمشنر کراچی کو تمام سائن بورڈ ہٹانے کا حکم دے دیا۔بدھ کوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں مختلف کیسز کی سماعت کے دوران سیکیورٹی میں غیر معمولی اضافہ کیا گیا تھا۔پولیس اور رینجرز سپریم کورٹ کے اطراف کی سڑکوں پر تعینات تھی جس نے سپریم کورٹ کے پارکنگ ایریا اور اطراف کے علاقوں میں سرچنگ کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں