میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

منتظم
اتوار, ۱۳ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کی تعیناتی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔ایڈووکیٹ ناصر اقبال کی جانب سے دائر درخواست میں قانونی نقطہ اٹھایا گیا ہے کہ نجم سیٹھی اور عارف اعجاز کی بطور بورڈ آف گورنر توسیع غیرقانونی دی گئی،پی سی بی کے سابق پیٹرن چیف نواز شریف نے نو جولائی کو چھ اگست سے بورڈ ممبرز کی نامزدگی کی، چھ اگست سے پہلے سابق چیئرمین شہریار خان کی مدت بھی مکمل نہیں ہوئی تھی۔ پی سی بی آئین کے مطابق چیئرمین موجود ہو تو اس کی مدت ختم ہونے سے پہلے بورڈ آف گورنرز کی نامزدگی نہیں کی جا سکتی جبکہ سابق پیٹرن نواز شریف جولائی میں بطور وزیر اعظم نااہل ہوگئے جس کے بعد نواز شریف کے مستقبل کیلئے جاری احکامات غیر مئوثر ہو گئے اور نجم سیٹھی اور عارف اعجاز کا چھ اگست کا بطور بورڈ آف گورنر نوٹیفکیشن بھی غیر مئوثر ہو گیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت چھ اگست کے نوٹیفکیشن کو غیر مئوثر قرار دیکر چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی تعیناتی کالعدم کرے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں