میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی فلموں ‘ ٹی وی ڈراموں نے مقامی انڈسٹری کو بیحد نقصان پہنچایا ہے ‘ یامین ملک

بھارتی فلموں ‘ ٹی وی ڈراموں نے مقامی انڈسٹری کو بیحد نقصان پہنچایا ہے ‘ یامین ملک

منتظم
اتوار, ۱۳ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

حکومت فوری طو رپر کیبل پر بھارتی فلمیں اور ڈرامے دکھانے پر پابندی عائد کرے
ٹی وی پروڈیوسر یاسین ملک نے کہا ہے کہ بھارتی فلموں اور ٹی وی ڈراموں نے مقامی ٹی وی اورفلم انڈسٹری کو بیحد نقصان پہنچایا ہے جو بڑی تشویش کی بات ہے ، حکومت وقت کو چاہیے کہ فوری طو رپر پاکستان میں کیبل نشریات پر بھارتی فلمیں اور ڈرامے دکھانے پر پابندی عائد کی جائے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے فلم انڈسٹری کاپہلے ہی بیڑا غرق ہو چکا ہے اب اگر بھارتی ڈراموں کی نمائش نہ روکی گی تو ٹی وی انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرنے والے لوگوں کوبہت زیادہ نقصان کا اندیشہ ہے۔ ڈراموں کے زوال کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے ہاتھ روک لیا ہے اوردوسرا کاروبار کرنے پر مجبور ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں یامین ملک نے کہا کہ میں نے ہمیشہ نئے ٹیلنٹ کو پرموٹ کیا ہے تاکہ اسے ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں