میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پٹرول کی ماہانہ کھپت ریکارڈ6لاکھ ٹن کی سطح سے بڑھ گئی

پٹرول کی ماہانہ کھپت ریکارڈ6لاکھ ٹن کی سطح سے بڑھ گئی

منتظم
اتوار, ۱۳ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

کم نرخوں اور موٹر سائیکلوں کے استعمال میں اضافے کے باعث اضافہ ہورہاہے ڈیزل کی ماہانہ کھپت21فیصد اضافے سے 7لاکھ87ہزار ٹن کے قریب رہی
ملک بھر میں پٹرول کی کھپت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی میں پٹرول کی ماہانہ کھپت ریکارڈ6لاکھ31ہزار ٹن کی سطح پر پہنچ گئی ۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق جولائی میں پٹرول کی کھپت ماہانہ بنیاد پر 12فیصد اضافے سے 6لاکھ31ہزار837ٹن کی سطح پر رہی جو کہ ملک میں ایک ماہ کے دوران پٹرول کی ماہانہ کھپت کی اب تک کی بلند ترین سطح ہے ،جون میں پٹرول کی کھپت5لاکھ64ہزار ٹن سے زائد رہی تھی،انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول کے کم نرخوں اور موٹر سائیکلوں کے استعمال میں اضافے کے باعث پٹرول کی کھپت روزبہ روز بڑھ رہی ہے ،جولائی میں ڈیزل کی کھپت21فیصد اضافے سے 7لاکھ87ہزار ٹن کے قریب رہی جبکہ جون میں ڈیزل کی کھپت 6لاکھ 49 ہزار 480ٹن ریکارڈ کی گئی تھی ،ہائی اوکٹین کی کھپت گزشتہ ماہ 11فیصد اضافے سے 11ہزار ٹن کے قریب رہی جبکہ جون میں 9820ٹن ریکارڈ کی گئی تھی ،مٹی کے تیل کی کھپت گزشتہ ماہ 3فیصد اضافے سے 10425ٹن رہی جبکہ جون میں مٹی کے تیل کی فروخت 10ہزار ٹن سے کچھ زائد رہی تھی ،طیاروں میں استعمال ہونے والے ایندھن جیٹ فیول کی کھپت جولائی میں 2فیصد اضافے سے 77ہزار ٹن کے لگ بھگ رہی جبکہ جون میں جیٹ فیول کی کھپت 75ہزار498ٹن ریکارڈ کی گئی تھی،لائٹ ڈیزل آئل کی کھپت گزشتہ ماہ78فیصد اضافے سے 2849ٹن رہی جبکہ جون میں لائٹ ڈیزل آئل کی کھپت1598ٹن کی سطح پر رہی تھی ،جولائی میں محض فرنس آئل کی کھپت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا جہاں 5فیصد کمی سے فرنس آئل کی کھپت8لاکھ 5 ہزار 696 ٹن رہی جبکہ جون میں فرنس آئل کی کھپت 8 لاکھ49 ہزار ٹن سے زائد کی سطح پر رہی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں