میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تین ارب ڈالر پر بھنگڑا، 23ارب ڈالر دینے کی فکر نہیں،آفاق احمد

تین ارب ڈالر پر بھنگڑا، 23ارب ڈالر دینے کی فکر نہیں،آفاق احمد

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

تین ارب ڈالر ملنے کی اطلاع پر بھنگڑے ڈالے جارہے ہیں ایک دوسرے کو مبارکباد دی جارہی ہیںلیکن آئندہ برس 23ارب ڈالر قرض اوراسکے سودکی مد میں واپس کرنے ہیں،اسکی کوئی فکرکوئی تیاری نہیں ہے،یہ بات چیئر مین آفاق احمد نے پارٹی کے مرکزی قائدین کے اجلاس میں کہی،اجلاس میں پارٹی کی تنظیم نو اورآئندہ قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں اہم فیصلے کئے گئے ، اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورت حال کا جائزہ لیا گیا اورایک مخصوص جماعت کی طرف سے مخالفین کی فہرستیں بناکر گرفتاری کے لئے حساس اداروں کو فراہم کرنے پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا ۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ جس ملک میں وزیر خزانہ کی نامزدگی کے وقت اسکے اچھے معیشت دان ہونے کے بجائے اسکے اچھے بھکاری ہونے کو اس کی قابلیت بنادیا جائے تو اس ملک کی ترقی اور استحکام ممکن نہیں رہتا ۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی دنیا سے بھیک کی ضرورت ٹیکس نہ دینے والے حکمرانوں اور اشرفیہ کو تو ہوسکتی ہے،ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ ٹیکس دینے والے 22کروڑغیرت مندغریب عوام کو نہیں ۔ آفاق احمد نے کہا کہ سادگی کا درس دینے والے حکمرانوں کو پڑوسی اسلامی ملک سے سیکھنے کی ضرورت ہے ، جسکی کرنسی فٹ پاتھ پر رکھ کر ترازو میں تول کربکتی تھی، آج انکی سادگی اور ایمانداری کی وجہ سے انکی وہی کرنسی ہماری کرنسی سے تین گناہ سے زیادہ طاقت ور ہے، انہیں دفتری کا موں کیلئے کروڑوں کے فرنیچر اور لاکھوں کے کھانوں کی ضرورت نہیں پڑتی وہ بڑے بڑے غیر ملکی معاہدے بھی پلاسٹک کی معمولی سے کرسی میز پر قہوے کی تواضع کے ساتھ فخریہ کرلیتے ہیں۔آفاق احمد نے کہا کہ ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر ے اپنوں اور غیروں کے سامنے اسے عزت کا مقام دلانے کیلئے ضروری ہے کہ اس ملک کے غریب عوام کا گلا گھوٹنے کے بجائے امیروں اور اشرافیہ کے چونچلے بند کئے جائیں ، لاکھوں روپے تنخواہ لینے والوںکی فری بجلی ، پیٹرول ، سرکاری گاڑیاں اورانکے زاتی ملازمین کی تنخواہیں فوری بند کی جائیں ۔انہوں ے کہا کہ اشرافیہ کی نارضگی کی پرواہ کئے بغیر ملک کے عظیم تر مفاد میں بے لگام دارآمدات کنٹرول کی جائیںاوربرآمدات سے جڑی صنعتوں کو غیر معمولی مراعات دی جائیں ۔ آفاق احمد نے کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ حکومت غیرترقیاتی اورغیر دفاعی اخراجات میں عوام کو نظر آنے والی کٹوتی کرکے اس رقم کو تعلیم پر خرچ کرے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں