حج سیزن کے دوران ساڑھے سات لاکھ عازمین کا حرمین ایکسپریس ٹرین پر سفر
جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۳ جولائی ۲۰۲۳
شیئر کریں
سعودی عرب کے محکمہ ریلوے نے کہاہے کہ حالیہ حج سیزن برائے سال 1444ھ کے دوران حرمین ہائی اسپیڈ ریل پر سفر کرنیوالے عازمین کی تعداد ساڑھے سات لاکھ تک پہنچ گئی ہے جو کہ پچھلے سال کے حج سیزن کے مقابلے میں 96 فیصد زیادہ ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق رواں سال حج سیزن کے دوران 3,627 بار حرمین ایکسپریس ٹرین نے حاجیوں کو خدمات فراہم کیں جو گزشتہ سال حج سیزن کے مقابلے میں 79 فیصد زیادہ ہیں۔ سار کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق حج سیزن کے عروج کے ایام میں اوسطا 126 ٹرینیں چلائی گئیں۔ سات ذی الحج کو یہ تعداد 131 تک پہنچ گئی تھی۔ یہ ایک دن میں حرمین ایکسپریس ٹرینوں کی تاریخ میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔ حج سیزن میں 3400 ٹرینیں چلائی گئیں اور حج سیزن کے عروج پر ان میں 277 ٹرینوں کا اضافہ کیا گیا۔