میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم پاکستان میں ذمہ داروں کے خلاف کریک ڈاؤن، متحدہ لندن سے تعلق کے الزام میں 8 کارکن معطل

ایم کیو ایم پاکستان میں ذمہ داروں کے خلاف کریک ڈاؤن، متحدہ لندن سے تعلق کے الزام میں 8 کارکن معطل

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے اپنی جماعت میں موجود متحدہ لندن کے کارکنوں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا اور متحدہ پاکستان میں شامل متحدہ لندن سے تعلق کے الزام میں محمود آباد سیکٹر کے 8 کارکنوں کو غیر معینہ مدت کیلئے معطل کردیا۔ مذکورہ کارکنان نے متحدہ لندن کی سابق ایڈوائزری کمیٹی کے انچارج آفتاب بقائی کی صدارت میں ہونے والے متحدہ لندن محمود آباد سیکٹر کے اہم اجلاس میں شرکت کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کراچی اور اندرون سندھ مں متحدہ لندن کی اچانک شروع ہونے والی سرگرمیوں سے سخت پریشان ہے اور اس حوالے سے متحدہ پاکستان نے اپنی جماعت میں موجود متحدہ لندن کے کارکنوں کا سراغ لگانے کیلئے ایک کمیٹی بنائی تھی تاکہ متحدہ پاکستان میں موجود متحدہ لندن کے کارکنوں کا سراغ لگاکر انہیں اپنی جماعت سے باہر نکالا جائے اس حوالے سے متحدہ پاکستان نے 11 جولائی 2023 کو ایک سرکلر جاری کیا جس میں کہا گیا کہ متحدہ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے غیر تنظیمی اور ایم کیو ایم لندن سے رابطہ رکھنے کی وجہ سے 8 کارکنوں کو غیر معینہ مدت کیلئے معطل کردیا ہے اور متحدہ پاکستان کے کارکنوں کو ان سے کسی قسم کا رابطہ نہ رکھنے کی ہدایت کی ہے ذریعے کا کہنا ہے کہ متحدہ پاکستان نے متحدہ کے محمود آباد سیکٹر کے 8 کارکنوں عبدالئیق، عابد بلوچ، شاہد رزاق، سنی مظہر، شفیق مٹو شاہد چمک، کاشف اشفاق اور ناصر اقبال کو معطل کیا ہے ذریعے کا کہنا ہے کہ ان افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے محمود آباد میں متحدہ لندن کی ایڈوائزری کمیٹی کے سابق انچارج آفتاب بقائی کی جانب سے محمود آباد میں متحدہ لندن کے ایک خفیہ اجلاس میں شرکت کی تھی اور مذکورہ افراد محمود آباد سیکٹر میں متحدہ لندن کی چاکنگ کرنے میں بھی ملوث رہے ہیں ذریعے کا کہنا ہے کہ متحدہ پاکستان نے اس حوالے سے کورنگی سیکٹر، ملیر سیکٹر، رنچھوڑ لائن سیکٹر اور اورنگی ٹائون سیکٹر کے بعض کارکنوں کے حوالے سے بھی معلومات جمع کرنی شروع کردی ہیں جن پر الزام ہے کہ وہ متحدہ لندن کیلئے بھی کام کررہے ہیں اہم ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ پاکستان میں سیکٹر اور یونٹ سطح کے اہم ذمہ دار متحدہ لندن کے کراچی سیٹ اپ سے رابطے میں ہیں اور اپنی گرفتاریوں کے خوف سے انہوں نے متحدہ پاکستان میں شمولیت اختیار کی ہوئی ہے اس حوالے سے انہوں نے متحدہ لندن کی قیادت اور کراچی میں روپوش ذمہ داران کو اپنے اعتماد میں لیا ہوا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں