میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نادرن بائی پاس ،سی ٹی ڈی موبائل پر موٹر سائیکل بم حملہ، 3اہلکار زخمی

نادرن بائی پاس ،سی ٹی ڈی موبائل پر موٹر سائیکل بم حملہ، 3اہلکار زخمی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی میں موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکے میں کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے 3اہلکار زخمی ہوگئے،سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دھماکے کا نشانہ موبائل تھی۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کی انٹیلی جنس ونگ نادرن بائی پاس کچے کے ایریا سے واپس آ رہی تھی کہ اس دوران موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا، جس کے باعث موبائل کا اگلہ حصہ مکمل تباہ ہو گیا اور تین اہل کار معمولی زخمی ہو گئے۔انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق سی ٹی ڈی ٹیم پر نادرن بائی پاس کے قریب حملہ کیاگیا، بدھ کی صبح کچے راستہ پر قبرستان کے قریب مو ٹر سایکل میں نصب بم سے ٹیم کو نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہاکہ سی ٹی ڈی کی ٹیم کچھ عرصے سے اس علاقے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف ایک مشن پر کام کر رہی تھی اور واپسی پر موبائل کو نشانہ بنایا گیا ہے۔حملے کے بعد علاقے میں موجود سی ٹی ڈی کی تمام نفری اور مو بائیلوں کو طلب کر لیا گیا۔پولیس کی جانب سے بعض تصاویر بھی جاری کی گئی جن میں ایک تباہ شدہ موٹرسائیکل اور ایک پولیس وین کو ہونے والا نقصان نظر ارہا ہے۔ پولیس وین کو بم کے چھرے لگے ہیں۔ذرائع کے مطابق حملے میں پولیس کی موبائل کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا ہے، پولیس موبائل بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے نقصان کم ہوا، سی ٹی ڈی کچھ عرصے سے کالعدم تنظیم کے خلاف ایک مشن پر کام کر رہی تھی۔ بم حملہ کالعدم جماعت کے کارندوں کی تلاش میں نادرن بائی پاس کچے کے علاقے میں جانے والی سی ٹی ڈی انٹیلجنس ونگ کی موبائل پر کیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی انچارج راجہ عمر خطاب کے مطابق سی ٹی ڈی کی ٹیم ٹی ٹی پی کے خلاف ایک مشن پر کام کر رہی تھی، بم دھماکے کا نشانہ سی ٹی ڈی انٹیلی جنس کی موبائل تھی۔دھماکے میں استعمال ہونیوالی موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق موبائل کے اندر موجود اہلکاروں کو شیشے کے ٹکڑے لگے ہیں، تمام اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔انچارج بم ڈسپوزل اسکواڈ سائوتھ زون غلام مصطفی آرائیں کے مطابق موٹر سائیکل میں 2 کلو کمرشل ہائی ایکسپلوزو مواد استعمال کیا گیا، اور دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ہے۔ پولیس موبائل بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے نقصان کم ہوا۔انچارج بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق یہ موٹر سائیکل چینی قونصل خانے پر دھماکے کے لیے تیار کی گئی موٹر سائیکل اور اس بارودی مواد سے مماثلت رکھتی ہے، خوش قسمتی سے چینی قونصل خانے پر حملے کے لیے تیار کی گئی موٹر سائیکل پھٹ نہیں سکی تھی، کھارادر کپڑا مارکیٹ میں ہونے والا دھماکا بھی اس سے ملتا جلتا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں