میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بڑی عید پر عوام کیلئے بڑی خوش خبری،حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کافیصلہ

بڑی عید پر عوام کیلئے بڑی خوش خبری،حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کافیصلہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

بڑی عید پر عوام کیلئے بڑی خوشخبری ،وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کا بڑا فیصلہ کرلیا اس سلسلے میں وزیراعظم نے وزارت پٹرولیم اور وزارت خزانہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری مانگ لی۔ منگل کو وزیراعظم نے اپنی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھجوانے کا حکم دیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ عوام نے قربانی دی، اس کا پورا پھل بھی انہیں ہی ملنا چاہیے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ عوام نے مشکل وقت گزارا ہے، اب پورا ریلیف ملنا بھی اْن کا حق ہے۔وزیر اعظم نے کہاکہ عالمی منڈی میں جتنی کمی ہوئی ہے، پوری شفافیت کے ساتھ عوام کو اس کی منتقلی یقینی بنائیں،سابق حکومت کی لائی مہنگائی سے ستائے عوام کی حتی المقدور اشک شوئی کرتے رہیں گے۔و زیر اعظم نے ہدایت کی کہ اللہ تعالی کا فضل وکرم یوں ہی جاری رہا تو اِن شاء اللہ عوام کی زندگی میں مزید آسانیاں لائیں گے۔وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اوگرا سمیت دیگر وزارتوں اور محکموں کے اعلی حکام نے شرکت کی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں