حیدرآباد، ہوٹل میں معمولی تلخ کلامی پرگولیاچل گئیں،لاٹھی ڈنڈوں کاآزادانہ استعمال،نوجوان قتل،3افرادزخمی
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) وادہو گیٹ پر واقع ہوٹل پر معمولی بات تلخ کلامی، گولیوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال، ہوٹل مالک کی فائرنگ میں سعید آباد کا رہائشی نوجوان بلال کاکا قتل، تین افراد زخمی، پولیس تماشہ دیکھتی رہی، سپر ہائی وے پر لواحقین و سیاسی پارٹیوں کا دہرنا، اہلکار معطل، بہائی کی مدعیت میں مقدمہ درج، ایک ملزم گرفتار، تفصیلات کے مطابق قاسم آباد میں وادہو واہ گیٹ پر واقع سپر سلاطین ہوٹل پر معمولی بات پر تلخ کلامی پر ہونے والے جھگڑے میں سعید آباد کا رہائشی بلال کاکا قتل ہوگیا، ملنے والے معلومات کے مطابق ویٹر اور گاہکوں میں تلخ کلامی کے بعد گولیوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، گولیاں لگنے سے بلال کاکا موقع پر جان بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے، دوران جھگڑے اور شدید فائرنگ کے باوجود ہوٹل سے ملحقہ نسیم ننگر تھانے کے پولیس تماشہ دیکھتی رہے، ہوٹل مالکان کی فائرنگ میں قتل بلال کاکا کے لواحقین اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے سپر ہائی وے پر دہرنا دیکر روڈ بلاک کردیا، 2 گھنٹے روڈ بلاک ہونے کے بعد ایس ایس پی امجد شیخ نے دہرنے کے مقام پہنچ کر جسقم رہنما نیاز کالانی و ورثاء سے بات کرکے دہرنا ختم کروایا، ایس ایس پی نے موقعے پر موجود 6 پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے اے ایس پی بلدیہ کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، دوسری جانب پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، نسیم ننگر تھانے پر مقتول کے بہائی سلام کی مدعیت میں 4 معلوم اور 5 نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کردیا گیا، لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء اپنے ساتھ لیکر گئے.