سعید غنی سے وزارت تعلیم کا قلمدان واپس لیے جانے کا امکان
شیئر کریں
سعید غنی سے وزارت تعلیم کا قلمدان واپس لے کر سردار شاہ دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ ضیا عباس اور ساجد جوکھیو کو نیا وزیر بنایا جاسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئندہ چند روز میں سندھ کابینہ میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں ، جس کے تحت سعید غنی سے محکمہ تعلیم واپس لینے لے کر سردار شاہ کو سونپنے کا امکان ہے۔سندھ کابینہ میں ضیا عباس اور ساجد جوکھیو کو نیا وزیر بنانے کا بھی امکان ہے۔یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں سندھ کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ نئے وزرا کی آمد پر مختلف وزرا کے محکموں میں ردوبدل بھی کی جائے گی۔بتایا جا رہا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور وزیراعلی کے درمیان مشاورت کے بعد تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یاد رہے سندھ کابینہ کے بعض وزرا کو کابینہ سے فارغ کرنے اور کچھ نئے چہرے سامنے لائے جانے کے لئے تجاویز تیار کی گئی تھیں ۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر محکمہ اطلاعات سمیت مختلف وزرا کو نئی ذمہ داریاں دینے کا امکان ہے، صوبائی کابینہ میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کرینگے۔