میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آل راونڈرشکیب الحسن پرپابندی اورجرمانے کی تلوارلٹکنے لگی

آل راونڈرشکیب الحسن پرپابندی اورجرمانے کی تلوارلٹکنے لگی

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۳ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

بنگلہ دیش کے معروف آل راونڈرشکیب الحسن پرپابندی اور جرمانے کی تلوارلٹکنے لگی۔میڈیا رپورٹس کیمطابق ڈھاکہ میں جاری بنگلہ دیش ڈویڑن پریمیئرلیگ میں محمڈین اسپورٹس کلب کے کپتان شکیب الحسن نے ابہانی لمیٹیڈ کے خلاف میچ میں اپیل رد کرنے پرامپائرکے سامنے لگی، وکٹوں کو ٹھوکرمار کراپنے ناراضگی کا اظہا رکیا۔ اس میچ میں شکیب الحسن نے دوسری بارایسی حرکت کی اورامپائرکے ناٹ ا?وٹ دینے پر کورپوائنٹ سے بھاگتے ہوئے شکیب الحسن نے تینوں وکٹ زمین سے اکھاڑ کرپٹخ دیں تھیں۔شکیب الحسن نے مخالف ٹیم کے کوچ خالد محمد جو بنگلہ دیش بورڈ کے ڈائریکٹربھی ہیں، سے بھی تلخ جملوں کے تبادلہ کیا۔ میچ کے اختتام پرانہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے معافی بھی مانگی۔ لیگ انتطامیہ نے میچ ریفری رپورٹ پر شکیب الحسن کے خلاف ایکشن لینے کا اعلان کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں