میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت مخالف تحریک کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور، شہبازشریف ، بلاول بھٹو کی جلد ملاقات متوقع

حکومت مخالف تحریک کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور، شہبازشریف ، بلاول بھٹو کی جلد ملاقات متوقع

ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

شہازشریف اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات اگلے ہفتے اسلام آباد میں متوقع ہے۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان قیادت کی سطح پر رابطے ہورہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہازشریف اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات اگلے ہفتے اسلام آباد میں متوقع ہے، یہ ملاقات قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پارلیمنٹ میں ہوگی، جس کا مقصد اپوزیشن کی طرف سے حکومت مخالف مؤثر احتجاج کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق شہبازشریف اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات میں پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم کے اسلام آباد مارچ کے حوالے سے بات چیت ہوگی، جب کہ شہباز شریف بلاول بھٹو کو پی ڈی ایم کی جانب سے ہونے والے مارچ میں شرکت کی دعوت دیں گے، اور اگر بلاول بھٹو مارچ میں شرکت کے لئے رضا مند نہ ہوئے تو پھر پی ڈی ایم اپنا شیڈول پیپلزپارٹی کے ساتھ ایڈجسٹ کرے گی،تفصیلات کے مطابق شہازشریف اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات اگلے ہفتے اسلام آباد میں متوقع ہے۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان قیادت کی سطح پر رابطے ہورہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہازشریف اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات اگلے ہفتے اسلام آباد میں متوقع ہے، یہ ملاقات قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پارلیمنٹ میں ہوگی، جس کا مقصد اپوزیشن کی طرف سے حکومت مخالف مؤثر احتجاج کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق شہبازشریف اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات میں پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم کے اسلام آباد مارچ کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں