میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کابل‘نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران مسجد میں دھماکہ امام سمیت 4نمازی جاں بحق

کابل‘نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران مسجد میں دھماکہ امام سمیت 4نمازی جاں بحق

ویب ڈیسک
هفته, ۱۳ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک مسجد میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں امام مسجد سمیت متعدد افراد جاں بحق ہوگئے۔نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران شیر شاہ سوری مسجد میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں امام مسجد عزیز اللہ مفلح سمیت 4 نمازی جاں بحق ہوگئے۔ دھماکے میں متعدد نمازی شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آریان کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔مسجد میں ہونے والے دھماکے کی تاحال کسی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی تاہم رواں ماہ کے شروع میں صوبہ ننگر ہار کی ایک مسجد پر حملہ ہوا تھا جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں