میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کا کیس، سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا

شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کا کیس، سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی سے متعلق اپیلوں پر سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا۔سپریم کورٹ کے جسٹس یحییٰ آفریدی نے شہباز شریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی سے متعلق اپیلوں کی سماعت کرنے سے معذرت کرلی۔ جمعرات کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نیب کی جانب سے دائر اپیلوں پر سماعت کی تو اس موقع پر جسٹس یحی آفریدی نے کہا کہ فواد حسن فواد ان کے قریبی جاننے والے ہیں اس لیے وہ کیس نہیں سن سکتے ۔جسٹس یحییٰ آفریدی کی معذرت کے بعد شہباز شریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی سے متعلق اپیلوں پر سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا۔سپریم کورٹ کے نئے بینچ کی تشکیل کے بعد اپیلوں پر دوبارہ سماعت ہوگی۔یاد رہے کہ آشیانہ ہاسنگ کیس میں لاہور ہائیکورٹ شہباز شریف کی ضمانت منظور کرچکی ہے جسے نیب نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں