میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی کرکٹر یوراج لالا کے مداح نکلے

بھارتی کرکٹر یوراج لالا کے مداح نکلے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ پاکستان کے سابق اسٹار پلیئر شاہد آفریدی کے فین نکلے ،یوراج نے شاہدآفریدی کا دنیا بھر کے سامنے شکریہ اداکیا اوران کے متعلق اپنی سوچ کا اظہار بھی کیا۔سوشل میڈیا پر یوراج نے آفریدی کے لیے پیغام میں لکھا کہ کانپور میں بوم بوم آفریدی کی 40 گیندوں پر سنچری کو وہ کبھی نہیں بھلا سکتے ۔یوراج سنگھ نے شاہد آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ہم دونوں نے بہت سے اہم میچز اور بڑے ٹورنامنٹ ساتھ کھیلے ہیں ۔یوراج سنگھ نے رواں ماہ کی 10تاریخ کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جس پر شاہد آفریدی نے ان کے لیے نیک تمناوں اور خواہشات کا اظہار کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں