میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کا 10مئی کو یوم معرکہ حق منانے ، شہدا پیکیج کا اعلان

وزیراعظم کا 10مئی کو یوم معرکہ حق منانے ، شہدا پیکیج کا اعلان

ویب ڈیسک
منگل, ۱۳ مئی ۲۰۲۵

شیئر کریں

شہدائے افواج کے ورثا کو رینک سے ایک کروڑ سے ایک کروڑ 80لاکھ دیے جائیں گے
بھارتی حملے میں متاثر ہ گھروں، شہید مساجد کی تعمیر وفاقی حکومت کرے گی، شہباز شریف

آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف نے ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے اور شہدا پیکیج کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ یوم معرکہ حق ہر سال پورے ملک میں جوش و خروش سے منایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری افواج نے ہمارا سر فخر سے بلند کیا، جمعہ کے دن یوم تشکر کے تسلسل میں خصوصی نوافل ادا کریں گے ۔شہباز شریف نے معرکہ حق کے دوران شہید ہونے والوں کے لیے شہدا پیکیج کا اعلان کر دیا۔بیان کے مطابق پاک افواج کے شہداء کے ورثا کو رینک کے حساب ایک کروڑ روپے سے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے رقم دی جائے گی، اسی طرح پاک افواج کے شہدا کے ورثاء کو گھر کی سہولت کے لیے رینک کے حساب سے ایک کروڑ 90 لاکھ روپے سے 4 کروڑ 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے ۔اسی طرح پاک افواج کے شہدا کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ تک ان کی مکمل تنخواہ بمعہ الاونسز جاری رہیں گی، پاک افواج کے شہدا کے بچوں کو گریجویشن تک مفت تعلیم دی جائے گی۔پیکیج کے مطابق پاک افواج کے ہر شہید کی ایک بیٹی کی شادی کے لیے 10لاکھ روپے کی میرج گرانٹ دی جائے گی ۔وزیرِاعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارتی حملے میں متاثر ہونے والے گھروں، شہید مساجد کی تعمیر وفاقی حکومت کرے گی، شہدا کے بچوں کی کفالت حکومت کی ذمہ داری ہے ، ہم یہ فرض پورا کریں گے ۔وزیرِاعظم نے کہا کہ زخمیوں کے علاج کا تمام خرچ وفاقی حکومت
اٹھائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں