میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
این آئی سی ایل، سی ای او خالد حمید کی بورڈ اختیارات میں مداخلت

این آئی سی ایل، سی ای او خالد حمید کی بورڈ اختیارات میں مداخلت

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ: مسرورکھوڑو) نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ انتظامیہ نے محکمہ خزانہ کے احکامات وپیپرا رولز کے برخلاف 3 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کردی، سی ای او خالد حمید کی جانب سے بورڈ کی غیرموجودگی میں اختیارات کا مبینہ ناجائز استعمال کرتے ہوئے جم کلب کی مہنگی مشینری اور آئی ٹی کے سامان کی خریداری کی گئی، متعلقہ حکام نے احکامات اور قواعد و ضوابط کی واضح خلاف ورزی کے باوجود خاموشی اختیار کرلی۔ذرائع کے مطابق نیشنل انشورنس کمپنی میں سال 2022 کے دوران چیف ایگزیکٹو افسر خالد حمید نے بورڈ کی غیر موجودگی میں اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، 3 کروڑ 20 لاکھ 8 ہزار روپے کی آئی ٹی کے سامان ہارڈ ویئر، کمپیوٹرز سمیت فرنیچراور دیگر سامان کی خریداری کی گئی، جبکہ سی ای او خالد حمید کی جانب سے جم کلب پر 34 لاکھ 31 ہزار روپے خرچ کیے گئے، جس میں ایکسرسائز کے لیے مہنگی ترین مشینیں و دیگر سامان شامل ہے، واضح رہے کہ پیپرا رولز کے مطابق 50 ہزار روپے سے زائد رقم خرچ کرنے کے متعلق پیپرا ویب سائٹس اور اخبارات میں اشتہار جاری کیا جائے، جبکہ محکمہ خزانہ کی جانب سے بھی آسٹریٹری اقدامات کے تحت جاری کردہ ایک مراسلے میں فضول اخراجات سے منع کردیا گیا ہے، اس ضمن میں موقف لینے کے لیے سی ای او خالد حمید اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر طارق عزیز سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں