حیدرآباد ڈویژن کے چار اضلاع کا اجلاس، کارکنان وزیراعلی کے سامنے پھٹ پڑے
شیئر کریں
وزیراعلیٰ سندھ کے صدارت میں ڈویژن کے چار اضلاع کا اجلاس، کارکنان اور عہدیدار پھٹ پڑے، مسائل حل نہ ہونے کی شکایات، تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے زیر صدارت حیدرآباد ڈویژن کے چار اضلاع ٹنڈوالہیار، کے پارٹی عہدیداروں اور کارکنان کا کنونشن منعقد ہوا، کنونشن میں پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، جرنل سیکریٹری وقار مہدی، صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن، جام خان شورو، ناصر شاہ ،سعید غنی، علی حسن زرداری، محبوب الزمان سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی، کنونشن میں جیالوں اور عہدیداروں نے مسائل حل نہ ہونے پر شکایت کیں، کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر اجلاس منعقد کر رہے ہیں، کارکنان کی تجاویز پر منصوبے شروع کئے جائیں گے، مراد علی شاہ نے کہا کہ حیدرآباد میں 61783 ملین روپے کی 239، مٹیاری میں 15943 ملین کی 106، ٹنڈوالہیار میں 15852 ملین کی 95 اور ٹنڈو محمد خان میں 15852 ملین کی 87 اسکیمیں جاری ہیں، مراد علی شاہ نے کارکنان سے مخاطب ہو کر کہا کہ وہ آج وزراء اور افسران کو ساتھ لے کر آیا ہے تاکہ شکایات کا ازالہ کر سکیں، وزیر اعلیٰ سندھ نے ہلال احمر ہسپتال لطیف آباد میں معذوروں کی ٹریننگ کے ادارے کا افتتاح بھی کیا۔